• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں،آئی جی

لاہور(کرائم رپورٹر سے) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث پنجاب پولیس کے افسران اور جوانوں کو انتہائی الرٹ رہنے کے ساتھ ساتھ امدادی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کی ہدایت دی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں اور پنجاب پولیس ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیوں کے حوالے سے پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اداروں سے مسلسل رابطے میں رہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس کے کنٹرول رومز سے بھی بارش سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہے جبکہ پولیس افسران و اہلکار لاہور سمیت بارش سے متاثرہ سڑکوں سے نکاسی آب میں واسا اور دیگر اداروں کی مدد کر رہے ہیں
لاہور سے مزید