• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرنٹیئر کانسٹیبلری خیبرپختونخوا کی تنظیم نو کی تیاری مکمل کرلی

اسلام آباد(فاروق اقدس)وفاقی حکومت نے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) خیبرپختونخوا کی تنظیم نوکی تیاری مکمل کر لی اور اس کا دائرکار پورے ملک میں پھیلانے کا فیصلہ کر لیا۔وفاقی کابینہ نے فرنٹیئر کانسٹیبلری ایکٹ 1915میں ترمیم کی منظوری دیدی، ذرائع کے مطابق اس ضمن میں ایف سی کا دائرہ پورے ملک تک پھیلانے کے لیے آرڈیننس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وفاقی کابینہ نے فرنٹیئر کانسٹیبلری ایکٹ 1915 میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ فرنٹیئرکانسٹیبلری کا نام تبدیل کر کےفیڈرل کانسٹیبلری رکھنےکا فیصلہ ہوا ہے، جس کا دائرکار پورے ملک میں پھیلایا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید