دبئی (سبط عارف )امریکا نے جنگ میں استعمال ہونے والے ڈرون کی دنیا میں غلبہ حاصل کرنے کے لیے جارحانہ حکمت عملی اپنا لی۔امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے اقرار کیا کہ ’’ڈرون ٹیکنالوجی موجودہ دور کی سب سے بڑی جنگی ایجاد ہے، لیکن امریکا اس دوڑ میں پیچھے رہ گیا ہے۔‘‘امریکی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی بیوروکریسی کی پرانی رکاوٹوں کو ختم کیا جا رہا ہے تاکہ امریکی افواج بروقت اور مؤثر انداز میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کر سکیں۔