کراچی (ٹی وی رپورٹ) اداکارہ حمیرا اصغر کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے متعلق جیونیوز کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ طارق نے کہا ہےکہ حمیرا اصغر کی باڈی بہت زیادہ ڈی کمپوز تھی صرف کھال اور ہڈیاں رہ گئیں تھیں،ڈی آئی جی سائوتھ اسد رضا نے کہا کہ اگر کوئی ایکسپرٹس ہمیں مشورہ دینا چاہتے ہیں تو بالکل دیں ابھی تک کوئی ایساشخص سامنے نہیں آیا ہے جو حادثہ سے متعلق کوئی با معنی بات بتا سکے،ماہر نفسیات ڈاکٹر اقبال آفریدی نے کہا کہ ایک رپورٹ کے مطابق پچھلے سال تقریباً نو لاکھ افراد تنہائی کی وجہ سے انتقال کرگئے ہیں،سینئر پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ طارق نے کہا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق باڈی بہت زیادہ ڈی کمپوز تھی صرف کھال اور ہڈیاں رہ گئیں تھیں ہم نے کچھ نمونے جمع کر کے IAC آئی سی سی بی ایس یونیورسٹی آف کراچی بھیجے ہیں کیمیکل تجزیہ کے بعد مزید بات واضح ہوگی۔