• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں یومِ آزادی اور معرکۂ حق کی تقریبات ایک ساتھ منانے کا فیصلہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ میں یومِ آزادی اور معرکۂ حق کی تقریبات ایک ساتھ منانے کا فیصلہ، سرگرمیاں یکم اگست سے شروع ہونگی،14 اور 15 اگست کو خصوصی تقریبات کا انعقاد ہو گا،تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں اس سال 14 اگست کو یومِ آزادی اور 15اگست کو معرکۂ حق کی تقریبات ایک ساتھ اور بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں صوبائی وزراء، شرجیل میمن، سعید غنی، محمد بخش مہر اور ذوالفقار شاہ نے شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید