• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ خیموں، پناہ گزین اور امدادی کیمپوں پر بمباری، حملے، بچوں سمیت درجنوں شہید

کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی عارضی خیموں اور اسکول میں قائم پناہ گزین کیمپ پر بمباری اور امدادی کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ اور حملوں کے نتیجے میں بچوں سمیت کم از کم 25فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے، اقوام متحدہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کی ایجنسی کے سربراہ فلپ لازارینی نے اسرائیل پر غزہ میں "قتل کرنے کی سب سے ظالمانہ اور مکاری پر مبنی سازش" کا الزام لگایا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کو "بچوں اور بھوک کے شکار فلسطینیوں کا قبرستان" بنادیا ہے۔غزہ میں جیسے جیسے اسرائیلی حملے تیز ہو رہے ہیں، جبری طور پر بھوکا رکھے گئے علاقے میں ہر جگہ بھوک کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق، جمعرات اور جمعہ کو رات گئے اسرائیلی افواج کی شمالی غزہ کے علاقے جبلیہ النازلہ میں بے گھر شہریوں کو پناہ دینے والے ایک اسکول پر بمباری میں کم از کم 10 فلسطینی شہید اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ فضائی حملہ حلیمہ السعدیہ اسکول پر ہوا، جو جاری اسرائیلی نسل کشی کے باعث بے گھر ہونے والے خاندانوں کیلئے پناہ گاہ کے طور پر کام کر رہا تھا۔
اہم خبریں سے مزید