• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو بیٹے قربان کرنیوالی ماں کا بیٹوں کے جنازے پر وطن سے محبت کا اظہار

کراچی (نیوز ڈیسک)ژوب واقعہ میں دو بیٹے قربان کرنیوالی ماں کا بیٹوں کے جنازے پر وطن سے محبت کا اظہار،جذباتی اشعار نے ہر آنکھ کو اشک بار کردیا،بیٹوں کا جنازہ باپ کے ساتھ پڑھایا گیا، ایک گھر سے تین جنازے اٹھے تو علاقے میں سوگ کا سماں تھا،بلوچستان میں گزشتہ شب دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے دو جوان بھائیوں کی والدہ نے بیٹوں کے جنازے اٹھنے سے پہلے ڈنکے کی چوٹ پر وطن سے محبت کا اظہار کیااور ارضِ پاک پر سب کچھ نثار کرنے کا عزم دُہرایا۔ضلع ژوب کے علاقے ڈب سرہ ڈاکئی میں گزشتہ رات دہشت گردوں نے بس سے اتار کر اور شناخت کے بعد 9 مسافروں کی جان لے لی۔پنجاب سے تعلق رکھنے والے نو مسافروں کی میتیں پنجاب بلوچستان بارڈر پر بواٹہ کے مقام پر ڈی جی خان انتظامیہ کے حوالے کی گئیں۔ مقتولین میں دو سگے بھائی جابر طور اور عثمان طور کا تعلق لودھراں کی تحصیل دینا پور سے، شیخ امجد کا تعلق فیصل آباد سے، صابر کا تعلق گوجرانولہ سے، محمد آصف کا تعلق مظفرگڑھ سے، غلام سعید کا میاں چنوں سے، محمد جنید کا لاہور سے، محمد بلال کا اٹک اور بلاول کا تعلق گجرات سے تھا۔
اہم خبریں سے مزید