• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی کیساتھ 40 سالہ تنازع کا اختتام، PKK کا ہتھیار ڈالنا شروع

کراچی (نیوز ڈیسک) کردستان ورکرز پارٹی (PKK) نے ترکی کے خلاف چار دہائیوں پر محیط مسلح جدوجہد ختم کرتے ہوئے شمالی عراق کے شہر سلیمانیہ میں ایک علامتی تقریب کے دوران ہتھیار تلف کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔ تقریب میں 20 سے 30جنگجوؤں نے اپنی بندوقیں اور راکٹ لانچرز نذرِ آتش کیے، جسے ترک صدر رجب طیب اردوان نے "خونی زنجیروں سے نجات" قرار دیا۔ تنازعے میں اب تک 40ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ہزاروں کرد باشندے نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔ اس اقدام سے ترکی، عراق اور خودمختار کرد علاقائی حکومت کے درمیان تعاون کی راہیں ہموار ہو رہی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید