• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے باسیوں کا قتل سلامتی اور قومی اتحاد پر حملہ ،جے یو آئی

لاہور(نمائندہ خصوصی)جے یو ائی نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں پنجاب کے باسیوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ پاکستان کی سلامتی اور قوم کے اتحاد پر حملہ ہے اس واقعہ نے ثابت کیا ہے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بد سے بدترین ہوتی چلی جا رہی ہے حکومت کے ذمہ داری ہے کہ وہ اس واقعہ کی اصل کرداروں کو سامنے لا کر انہیں قرار واقعی سزا دےاور اس کے پیچھے موجود سازشوں قوم کے سامنے بے نقاب کرے۔یہ باتیں جمیعت علماء اسلام کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے جمعہ کے بعد میڈیا اور وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کھیں مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ اس واقعہ میں شہید ہونے والوں کے ورثاء سے جے یوآئی دلی تعزیت کرتی ہےاور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا گو ہے انھوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ زخمیوں کےعلاج معالجے پر پوری توجہ دے۔
لاہور سے مزید