کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)گرین پاکستان پارٹی کے وائس چیئرمین ڈاکٹر عزت اللہ سلطان نے کہا ہے کہ13 جولائی کو گرین ڈاکٹرز فارمیسی اینڈ کلینک میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مختلف امراض کے ڈاکٹر مریضوں کا مفت چیک اپ کریں گے جبکہ 50 فیصد رعایت پر ادویات فراہم اور ٹیسٹ کیے جائیں گے یہ بات انہوں نے پریس کانفرنس میں کہی ۔