واشنگٹن ( جنگ نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی تجارتی پالیسی کو مزید سخت کرتے ہوئے یورپی یونین اور میکسیکو سے درآمدات پر 30 فیصد نئے ٹیکس (ٹیرف) عائد کر دیے ہیں، جو یکم اگست 2025 سے نافذ العمل ہوں گے۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب ان اہم تجارتی شراکت داروں کے ساتھ کئی ہفتوں کی بات چیت کے باوجود جامع تجارتی معاہدہ نہ ہو سکا۔ٹرمپ نے یہ ٹیرف Truth Social پر علیحدہ علیحدہ خطوط میں اعلان کیے۔ اس سے پہلے رواں ہفتے وہ جاپان، جنوبی کوریا، کینیڈا، برازیل اور تانبے کی درآمدات پر 50 فیصد ٹیرف کا اعلان بھی کر چکے ہیں۔یورپی یونین نے امریکا کے ساتھ صنعتی اشیا پر باہمی طور پر صفر ٹیرف والا معاہدہ کرنے کی امید رکھی تھی، مگر مشکل مذاکرات کے بعد اب صرف عبوری معاہدے کی امید باقی رہ گئی ہے۔