کراچی ( اسٹاف رپورٹر) نیشنل بینک کی ششماہی 2025 کی کارکردگی، آمدن 58 فیصد اضافے کے ساتھ 157.1 ارب روپے ہو گئی ، فی حصص 8 روپے یعنی 80 فیصد ڈیویڈنڈ کا اعلان ،تفصیلات کے مطابق نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا، جس میں 30 جون 2025 کو ختم ہونے والی ششماہی کے عبوری مالیاتی گوشواروں کی منظوری دے دی ۔بینک نے ایک اور شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے کل آمدن 157.1 ارب روپے رپورٹ کی، جو پچھلے سال کے 99.2 ارب روپے کے مقابلے میں 58 ارب روپے یا 58.4 فیصد کا نمایاں اضافہ ہے۔