کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایف آئی اے نے مبینہ طور پرانسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ایجنٹ عبدالزاہد خان کو گرفتار کرلیا،ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم نے شہری کو بیرون ملک بھجوانے کے لیے جعلی ایگزٹ اسٹیمپس چسپاں کیں ،جعلی اسٹنمپ کی بنیاد پر قطر جانے والے مزمل مظفر نامی مسافر کو آف لوڈ کیا گیا تھا۔