کراچی(اسٹاف رپورٹر) پائلر (PILER) نے شعبہ سیاسیات، جامعہ کراچی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے اشتراک سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جس کا عنوان فلسطین سے عالمی یکجہتی ، حقیقتی چیلنجز اور عملی اقدامات کے امکانات تھا ، تقریب میں ممتاز ماہرین تعلیم، سیاسی شخصیات اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی، جن میں جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی، ڈاکٹر ریاض احمد شیخ ، ڈاکٹر اصغر دشتی، نہال ہاشمی، نور الہدیٰ اور ذوالفقار علی بھٹو جونیئر شامل تھے۔