کراچی( اسٹاف رپورٹر )وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے پولیس ٹریننگ سینٹر سعیدآباد میں قائم سندھ پولیس ڈرائیونگ اسکول کا باقاعدہ افتتاح کیا،ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ نے ڈرائیونگ اسکول کے قیام اور اسکے اغراض و مقاصد پر تفصیلی بریفنگ دی،وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ سندھ پولیس ڈرائیونگ اسکول شہریوں کے لیئے ایک تحفہ ہے اسکے قیام اور قابل عمل ہونے سے تربیت یافتہ ڈرائیورز ہی مختلف وہیکلز چلاسکیں گے،باقاعدہ تربیت کے بعد ڈرائیورز ٹریفک قوانین کی عدم پاسداری کی سوچ کو خود سے نکال باہر کریں گے، مستقبل قریب میں اس اسکول کو پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت چلائیں گے،ڈرائیونگ لائسنس برانچ کو تقویت دے رہے ہیں،باڈی وارن کیمراز نے پولیس کی صلاحیتوں کو فروغ دیا ہے۔