کراچی (پ ر) مجلس وحدت مسلمین کراچی کے رہنما آٖصف صفوی نے کہا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نمبر پلیٹس کی تبدیلی کے خلاف فوری نوٹس لے، ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری طور پر ہراساں کیے جانے کی مذمت کرتے ہیں، صوبائی حکومت میں عوام کیلئے انصاف ممکن نہیں، شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام اور سٹرکیں بدحالی کاشکار ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر نمبر پلیٹ کی تبدیلی اتنی ہی ضروری ہے تو صوبائی حکومت عوام کو ریلیف دیگر مفت فراہم کرے، ٹریفک پولیس کی جانب سے عوام کو حراساں کرنے کا سلسلہ بند نہ ہوا تو شہر بھر میں احتجاج کریں گے۔