• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر ہائی وے، ٹریلر اور منی ٹرک میں تصادم، ایک شخص ہلاک، 3 افراد زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی فروٹ گیٹ کے قریب تیز رفتار ٹر یلر اور منی ٹرک کے مابین خوفناک تصادم کے باعث 39سالہ گیا چند ولد ورند ہلاک جبکہ 40سالہ عطا محمد ولد فقیر محمداور 40سالہ پریو ولد دیالو زخمی ہوگئے ،حادثہ کے بعد مین شاہراہ پر گاڑیوں کی روانی متاثر ہوگئی اور سپر ہائی وے پر ٹریفک جام کے باعث گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، ٹریلر اور منی ٹرک کو کرین کی مدد سے مین شاہراہ سے ہٹا کر ٹریفک کو بحال کردیا گیا ، علاوہ ازیں شیر شاہ روڈ پر ٹرک کی چھت سے گر کر18سالہ انور شدید زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ دوران علاج دم توڑ گیا ،پولیس کے مطابق متوفی ٹرک پر کام کرتا تھا اور ٹرک کی چھت پر سورہا تھا،جمپ پر ٹرک اچھلنے کے باعث نوجوان چھت سے گر گیا جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید