کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی اینٹی کرپشن عدالت نے کروڑوں روپے کے پلاٹس کی غیرقانونی الاٹمنٹ اور کرپشن کے مقدمہ میں آئندہ سماعت پر وکلا سے مقدمے کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلئے،کراچی کے 2 سابق ایڈمنسٹریٹرز، دو سابق میونسپل کمشنرز سمیت متعدد اعلیٰ افسران پرغیرقانونی الاٹمنٹ کاالزا م ہے، عدالت نے کیس کی سماعت 26 جولائی تک ملتوی کرد ی ،وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ کسی ملزم کو سنے بغیر انکوائری کیسے ہوسکتی ہے، پلاٹس کامعاملہ حل ہوچکاہے۔