• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہم سڑکوں کو شمسی توانائی سے روشن کرنے کے منصوبے پر کام کا آغاز کردیا، میئر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کی اہم سڑکوں کو شمسی توانائی سے روشن کرنے کے منصوبے پر کام کا آغاز کردیا ہے، اگست کے دوسرے ہفتے تک ایک ہزار سے زائد سولر پولز اور لائٹس پر مشتمل کھیپ کراچی پہنچ جائے گی اس منصوبے کی تکمیل کے لیے 30 ستمبر کی حتمی تاریخ مقرر کی ہے جس کے تحت بڑے شہری راستوں پر سولر اسٹریٹ لائٹس نصب کی جائیں گی، یہ منصوبہ کے ایم سی کے وسیع تر گرین انرجی اقدام کا حصہ ہے جس میں شارع فیصل، میرین ڈرائیو (کلفٹن)، شارع ایران اور شارع فردوس شامل ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز محکمہ انجینئرنگ کے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، میئر نے اجلاس کے دوران کہا کہ یہ صرف اسٹریٹ لائٹس نہیں بلکہ پائیداری میں ایک طویل المدتی سرمایہ کاری ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید