کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ گورنمنٹ پریس میں اجتمائی سودا کار ایجنٹ کے ریفرنڈم میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت یافتہ یونین نے متحدہ قومی مومنٹ کی حمایت یافتہ یونین کو واضح اکثریت سے شکست دے دی ،پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی، کراچی کے صدر اسلم سموں، جنرل سیکریٹری حسین بادشاہ، سیکریٹری اطلاعات عبدالوحید خان اور ڈپٹی جنرل سیکریٹری امین بلوچ نے اپنے مشترکہ بیان میں سندھ گورنمنٹ پریس کے ریفرنڈم میں مسلسل تیسری مرتبہ بھاری اکثریت سے پیپلز ورکرز یونین کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔