کراچی(اسٹاف رپورٹر) احسن آباد اللہ بخش گوٹھ میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے 22سالہ شامیر ولد رفیق اور 24سالہ صفیان ولد ولید زخمی ہوگئے ،علاوہ ازیں کورنگی گودام چورنگی ،شاہراہ بھٹو کے قریب کچی آبادی میں واقع گھر میں کے نتیجے میں 20سالہ نظیرہ زوجہ فیض اللہ زخمی ہوگئی ،پولیس کاکہنا ہےکہ زخمی خاتون کے بھائی نے ذاتی جھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے اپنی بہن کو زخمی کردیا اور فرار ہوگیا۔