• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیراپلیجک سنٹر پشاور کالج اور نجی کئیر انسٹی ٹیوٹ کے مابین معاہدہ طے پاگیا

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پیراپلیجک سنٹر پشاور کے کالج آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلیٹیشن اورنجی ادارے اکبر کئیر انسٹی ٹیوٹ کے مابین باہمی تعاون کا معاہدہ سے پا گیا جس کے تحت ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی، بی ایس آکوپیشنل تھراپی اور بی ایس اسپیچ لینگویج تھراپی کے طلباء و طالبات کو کلینکل تربیت و عملی مہارت مہیا کی جائے گی۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب میں پیراپلیجک سنٹر پشاور کے سی ای او ڈاکٹر سید محمد الیاس ،کالج کے وائس پرنسپل ڈاکٹر عامر زیب خان، نجی انسٹی ٹیوٹ کی ایچ او ڈی سعدیہ احمد اور کلینکل لیڈ ڈاکٹر سلیم خان شریک ہوئے۔ یہ معاہدہ صحت کی دیکھ بھال کی اعلیٰ و عملی تعلیم میں پیشرف کی جانب اہم قدم ہے جس میں طلباء کو اے کے آئی کی جدید سہولیات سے عملی استفادہ اور کلینکل تجربہ میسر آئے گا۔ پیراپلیجک سنٹر پشاور کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر سید محمد الیاس کا کہنا تھا کہ دونوں اداروں کے مابین یہ شراکت داری صحت کے شعبے میں پیشہ ور افراد تیار کرنے کے مشترکہ وژن کا عکاس ہے۔ معاہدہ کا مقصد اے آئی کی جدید سہولیات اور سی پی ایم آر کی تعلیمی مہارت کو یکجا کرکے طلباء کو صحت عامہ کی بہتر دیکھ بھال کے قابل بنانا ہے جو ملک میں طبی خدمات کے روشن مستقبل کا ضامن ہے۔
پشاور سے مزید