• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی یونیورسٹی، بی ایس اور ڈپلومہ داخلوں میں توسیع

پشاور (لیڈی رپورٹر )زرعی یونیورسٹی پشاور اور امیر محمد خان کیمپس مردان (زرعی یونیورسٹی پشاور) میں بی ایس ڈگری اور ڈپلومہ پروگرامز میں داخلوں کے لیے آن لائن فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ عوامی مفاد میں بڑھا کر 08ستمبر 2025کر دی گئی ہے۔ داخلہ فارم اور بینک رسید یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ www.aup.edu.pkسے ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں۔ مکمل شدہ فارم بمعہ اصل بینک رسید ہر صورت 08 ستمبر 2025 تک یونیورسٹی کو موصول ہونا ضروری ہے۔
پشاور سے مزید