• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجکاری اور اؤٹ سورسنگ کے نام پر مزدوروں کا معاشی کا قتل بند کیا جائے

پشاور (لیڈی رپورٹر )پاکستان ریلوے انقلابی یونین او پن لائن رجسٹر ڈ (پشاور ڈویژن) نے اپنے مطالبات کیلئے پشاور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت ڈویژنل صدر خان شنواری نے کی جبکہ مظاہرے میں جنر ل سییکرٹری کامران خان اور ملازمین نے شرکت کی جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈذ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے جبکہ اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ نجکاری آوٹ سورسنگ کے نام پر مزدوروں کا معاشی قتل بند کیا جائے،لوکوشیڈ میں سٹاف کی شدید Shortage اور میٹریل کی عدم فراہمی کو جلد از جلد پورا کرنے سمت۔، TLA ملازمین کو کنفرم کیا جائے، بروقت تنخواہوں کی ادائیگی، جی۔ پی۔ فنڈ اور گریجوٹی جلد از جلد ادا کی جائے،تمام خالی آسامیوں پر فوری ا پروموشن کیا جائے۔ ریلوے پولیس کی طرح برج سٹاف کا TA تنخواہ میں ضم کیا جائے، ریلوے کے تمام خستہ حال کوارٹروں کی Maintenance کی جائے اور گینگ مینوں کو ٹیکنیکل الاونس دیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائر کار وسیع کیا جائیگا
پشاور سے مزید