• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزدوروں کو مفت حج پر بھیجنے کے لیے قرعہ اندازی کی تقریب

پشاور(جنگ نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے محنت فضل شکورخان کی نگرانی میں ورکرز ویلفیٔر بورڈ کے تحت صوبے کے مختلف کارخانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو مفت حج پر بھیجنے کے لیے قرعہ اندازی کی تقریب کا انعقاد جمعرات کے روز ورکرز ویلفیٔر بورڈ پشاور میں ہوا۔ تقریب میں صوبائی وزیر فضل شکورخان کے ہمراہ سیکرٹری لیبر کیپٹن ریٹائرڈ میاں عادل اقبال، سیکرٹری ورکرز ویلفیٔر بورڈ شیر عالم خان، ڈائریکٹر لیبرعرفان خان، ڈائریکٹر ایڈمن سیف اللہ ظفر ، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد شعیب قرعہ اندازی کمیٹی کے اراکین اور دیگر افسران نے شرکت کی قرعہ اندازی کے عمل کے دوران مجموعی طور پر 17 خوش نصیب افراد کے ناموں کی منظوری دی گئی، جن میں 15 مزدور اور ورکرز ویلفیٔر بورڈ کے 2 ملازمین شامل ہیں منتخب ہونے والے تمام افراد کے اخراجات ورکرز ویلفیٔر بورڈ برداشت کریگا ۔
پشاور سے مزید