• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف سیکرٹری سے نیشنل فٹبال چمپئن شپ کی فاتح ٹیم کی ملاقات

پشاور(جنگ نیوز)چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ سے انڈر-16 نیشنل فٹبال چمپئن شپ کی فاتح ٹیم وزیرستان وارئیرز سمیت دیگر ٹیموں نے ملاقات کی۔پاک آرمی کی جانب سے منعقدہ چمپئن شپ کے آخری راونڈ میں حصہ لینے والی آٹھ میں سے تین ٹیموں کا تعلق خیبرپختونخوا سے تھا، جن کی کارکردگی متاثرکُن رہی۔چیف سیکرٹری نے اس موقع پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ حکومت خیبرپختونخوا نوجوانوں کو تعمیری سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی پر کام کر رہی ہے۔ضم اضلاع میں گراؤنڈز کی صورتحال بہتر بنائی جائے گی، جبکہ حکومت خیبرپختونخوا بین الاقوامی ایونٹس میں کھلاڑیوں کو سپورٹ کرے گی۔ملاقات کے اختتام پر چیف سیکرٹری نے کھلاڑیوں اور کوچز میں انعامات اور گفٹ تقسیم کئے۔
پشاور سے مزید