• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڈگورننس، ریلیف حکومت کاکام ہے، عدالت کاوکیل کواستفسار

پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا میں گڈگورننس اور عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی کے لئے دائر درخواست پر وکیل درخواست گزار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپ کیا ریلیف چاہتے ہیں اس کو سادہ الفاظ میں لکھ کر سات روز میں جمع کریں جبکہ جسٹس اعجاز صابی نے ریمارکس دیئے کہ آپ جو ریلیف عدالت سے مانگ ریے ہیں یہ حکومت کا کام ہے عدالت کا نہیں ۔ کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس وقار احمد اور جسٹس محمد اعجاز خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔
پشاور سے مزید