• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین کا ڈرون حملہ، پیوٹن کے محل کے قریب جنگلاتی آگ بھڑک اٹھی

کراچی(نیوزڈیسک)یوکرین کے ڈرون حملوں کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جنگلاتی آگ بھڑک اٹھی جو روسی صدر کے شاندار ’’پیوٹن محل‘‘ سے چند میل کے فاصلے تک پہنچ گئی۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ فضائی فورسز نے یوکرینی ڈرونز کو مار گرایا جس کے ملبے سے یہ آگ لگی۔ تقریباً 100 فائر بریگیڈ اور ایمرجنسی ٹیمیں کئی گھنٹوں تک آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف رہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید