کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم کو آسٹریلیا کا ویزہ تاحال نہ مل سکا، پرو لیگ کیلئے روانگی موخرہوگئی ہے۔پاکستان ہاکی ٹیم کو شیڈول کے مطابق پیر کی رات لاہور سے براستہ بنکاک سڈنی روانہ ہونا تھا۔ ٹیم کو آسٹریلیا میں جرمنی اور آسٹریلیا سے میچ کھیلنا ہیں۔ ویزا جاری ہونے کی صورت میں پاکستان ہاکی ٹیم کی روانگی 5 فروری کو ہوگی۔