کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی اسنوکر اسٹار محمد آصف اور رانا عرفان محمود ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کے ناک آئوٹ مرحلے میں شکست کھا کر ایونٹ سے آئوٹ ہوگئے۔ دوحا، قطر میں پری کوارٹر فائنل میں محمد آصف کو ہانگ کانگ کے چائو ہون مین نے چار دو جبکہ رانا عرفان محمود کویو اے ای کے محمد شہاب نے 4-3سے شکست دی ۔ ادھر ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ کے پہلے رائونڈ میں حسنین اختر نے ایران کے عرشیہ دولت آبادی کو تین، دو سے ہرا دیا۔ دریں اثنا بدھ کو اے سی بی ایس کی سالانہ میٹنگ ہوگی۔