لندن (جنگ نیوز) کرکٹ کے قوانین کے نگراں ادارے میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے کھیل کے نئے قوانین کی منظوری دے دی ۔ جو یکم اکتوبر 2026 سے نافذ ہوں گے ۔ سب سے نمایاں تبدیلی کیچ کے قوانین میں کی گئی ہے۔ اب فیلڈر کیلئے لازمی ہوگا کہ کیچ مکمل کرنے کے لمحے تک اپنے جسم پر مکمل کنٹرول ہو، نہ کہ صرف گیند کے ہاتھ میں ہونے سے کیچ تسلیم کیا جائے۔ اوور تھرو کے قوانین میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ اگر فیلڈر جان بوجھ کر گیند وکٹ کی طرف نہیں پھینک رہا اور پکڑنے کے دوران گیند پھسل جائے، تو بیٹنگ ٹیم کو اضافی رنز نہیں ملیں گے۔ ایم سی سی نے لیمنیٹڈ (Laminated) بیٹ کو قانونی حیثیت دے دی ہے۔