• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین اسنوکر: آصف اور عرفان کی لاسٹ 16 میں رسائی

دوحہ، قطر (اسٹاف رپورٹر) عالمی چیمپئن محمد آصف اور رانا عرفان محمود نے ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کے لاسٹ 16رائونڈ میں جگہ بنالی۔ ایونٹ کے تیسرے دن رانا عرفان محمود نے دو میچز جیت کر لاسٹ 16 میں رسائی حاصل کی۔ انہوں نے پہلے میچ میں یو اے ای کے محمد شہاب کو ایک 4-1سے شکست دی ۔ رانا عرفان نے 85 اور 52 کے عمدہ بریک بھی کھیلے۔ سابق عالمی چیمپئن محمد آصف نے ٹام یون فنگ (ہانگ کانگ) کو ایک، چار سے قابو کیا۔ انہوںنے 73 کابریک بھی کھیلا۔ رانا عرفان محمود نے اپنے دوسرے میچ میں محمد وفی (ملائیشیا) کے 0-4 کے خلاف آؤٹ کلاس فتح حاصل کی۔
اسپورٹس سے مزید