کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کو پرو ہاکی لیگ کے لئے آسٹریلیا کا ویزا مل گیا ہے، پی ایچ ایف کے ذرائع نے جنگ کو بتایا ہے کہ قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ویزے مل گئے ہیں، جس کے بعد ٹیم پانچ فروری کو آسٹریلیا روانہ ہوگی، ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے ساتھ منیجر کو نہیں بھیجا جائے گا، ہیڈ کوچ طاہر زمان منیجر کے فرائض بھی انجام دیں گے۔