کراچی (شکیل یامین کانگا/اسٹاف رپورٹر) نیشنل چیلنج کپ بدھ سے کراچی میں شروع ہوگا ۔ پہلے روز کے پی پی اسٹیڈیم میں پاکستان نیوی اور پی اے ایف جبکہ کے ایم سی فٹ بال اسٹیڈیم میں واپڈا اور کے آرایل کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی ۔ ایونٹ میں شریک 12 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ ’اے‘ میں نیوی، پی اے ایف اور مام سنز ، گروپ بی میں دفاعی چیمپئن واپڈا، کے آر ایل اور ہزارہ کول کمپنی ، گروپ ’سی‘ میں آرمی، ریلوے اور انٹرنیشنل سپلائی کمپنی جبکہ گروپ ’ڈی‘ میں ایس اے گارڈنز، پاکا اور نمسو شامل ہیں۔ منگل کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہونے والی پریس بریفنگ میں قومی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو نے کہا ک نوجوان ٹیلنٹ کو آگے بڑھنے کیلئے ملکی سطح پر مقابلوں کا انعقاد ضروری ہے۔