کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان نے بھارت میں ہونے والے اے وی سی والی بال نیشنز کپ کے لئے کوالیفائی کر لیا، ایونٹ 20 سے 28 جون تک احمد آباد میں کھیلا جائے گا جس میں قومی ٹیم کی شرکت حکومت کی اجازت سے مشروط ہوگی ،پاکستان والی بال فیڈریشن کے ڈائریکٹر ٹیکنیکل نصیر احمد نے کہا ہے کہ حکومت کے گوہیڈ کے بعد کھلاڑیوں کے ویزے کے لئے درخواست دی جائے گی۔