کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کے حکومتی فیصلے کو بہترین قرار دیا ہے۔یہ وقت آئی سی سی کے لیے ایک امتحان ہے کہ وہ بیان بازی بجائے اپنے فیصلوں سے ثابت کرے وہ ایک غیر جانبدار، خودمختار اور تمام رکن ممالک کے ساتھ منصفانہ رویہ رکھنے والا بورڈ ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اس بات کو یقین رکھا ہے کہ جب سیاست کے دروازے بند ہوتے ہیں تو کرکٹ دروازے کھول سکتی ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنا افسوسناک ضرور ہے مگر وہ اس فیصلے میں اپنی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔