• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈکپ مہم کی تیاری، پاکستان ٹیم کا آج آئرلینڈ سے وارم اپ میچ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم بدھ کو کولمبو میں آئرلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی ۔ ٹورنامنٹ میں گرین شرٹس کا پہلا میچ ہفتے کو نیدر لینڈ کے خلاف ہوگا۔ منگل کو پاکستانی ٹیم نے مکمل آرام کیا۔ وارم اپ میچوں میں افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو61رنز سے،بھارت اے نے امریکا کو38رنز سے ،اٹلی نے کینیڈا کودس رنز سے شکست دے دی۔ عمان نے سری لنکا اے کو پانچ وکٹ اور زمبابوے نے نیدر لینڈز کو 29 رنز سے ہرادیا۔ ادھر دو بار کی سابق چیمپئن ویسٹ انڈیز ٹیم ورلڈ کپ کیلئے بھارت پہنچ گئی۔

اسپورٹس سے مزید