• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی انڈر19ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 27 رنز سے ہراکر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ بولا وایو میں پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلوی ٹیم 250رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ اولیویئر پیک 88گیندوں پر سنچری بناکر سب سے آخر میں آئوٹ ہوئے۔ قبل ازیں انگلینڈ انڈر 19نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹ پر277رنز بنائے ۔کپتان تھامسن ریوو نے 110رنز ایک چھکا اور 14چوکے لگاکر اسکور کیے ، فیل کونر نے40رنز کی اننگز کھیلی۔ بدھ کو دوسر ا سیمی فائنل میں بھارت اور افغانستان کے درمیان ہوگا۔

اسپورٹس سے مزید