• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی تنظیم تاجران کا ایف بی آر کمیٹی میں چھوٹے تاجروں کی شمولیت کا مطالبہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکزی عہدیداران شیخ جاوید اختر، خالد محمود قریشی، جاوید اختر خان، مرزا محمد نعیم،شیخ الطاف ،کامران بھٹہ،حاجی عبد الغفور،شیخ فیصل قریشی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی،اجلاس کے شرکاء نے موجودہ مالیاتی صورتحال، ٹیکس نظام میں موجود ناہمواریوں اور حکومتی پالیسیوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سلمان صدیقی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ظالمانہ ٹیکسز کے خاتمے کیلئے اعلان کردہ کمیٹی بارے بات چیت کرتے کہا کہ اس کمیٹی میں چھوٹے تاجروں کے حقیقی نمائندوں کو شامل کرنے کے لیے فوری طور پر باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے،اگر انہیں حکومتی مذاکراتی عمل سے باہر رکھا گیا تو ہم ملک گیر احتجاج پر مجبور ہوں گے اور اس کے تمام تر نتائج کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔
ملتان سے مزید