ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب ریسلنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہو گئے۔ ارشد ستار صدر اور محمد ریاض جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔ملتان سے تعلق رکھنے والے واثق خان کا نائب صدر کے عہدے پر چناؤ ہوا ہے دیگر عہدیداروں میں توقیر احمد بٹ سینئر نائب صدر، محمد عباس نائب صدر ، محمد صفدر ملکی اور ملک محمد عاطف ایسوسی ایٹ سیکرٹری محمد شریف طاہر ایتھلیٹ کمشن اور حمیرا لطیف لیڈی ممبر منتخب کی گئیں۔ 9 رکنی مجلس عاملہ کے منتخب ممبران میں حافظ محمد اسلم، گوہر حبیب ‘ مشتاق علی‘ غلام فرید‘ صابر حسین ، فرحان کانجو‘ حامد خان، محمد صفدر بٹ اور اظہر حسین شامل ہیں۔