ملتان(سٹاف رپورٹر) تیزاب پی کر نشتر ہسپتال پہنچنے والا 25سالہ نوجوان جانبر نہ ہوسکا۔ تھانہ نیوملتان کے علاقے محلہ قیصر آباد کا رہائشی محمد سلمان نے تیزاب پی لیا جسے حالت غیر ہونے پر اہلخانہ علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال لائے جو نشتر ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گیا اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور ابتدائی تفتیش کا آغاز کیا تو معلوم ہوا کہ مذکورہ نوجوان نے گھروالوں سے تکرار ہوئی جس کے بعد تیزاب پی لیا تاہم مزید تفتیش جاری ہے ۔