• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے صوبے ملک کی ضرورت، فاٹا کو صوبے کا اسٹیٹس دیا جاسکتا ہے، فضل الرحمٰن

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ انضمام کے بعد فاٹا کے عوام کو کچھ نہیں ملا اور ان کا معیارِ زندگی بہتر ہونا چاہیے تھا، لیکن بدقسمتی سے ایسا نہ ہو سکا، قیادت کو احساس ہو گیا کہ انضمام کا فیصلہ درست نہیں،نئے صوبے پاکستان کی ضرورت ہیں،مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کے قائل ہیں اور افغانستان کیساتھ بات کرنے کیلئے مؤثر حکمت عملی بنانا ہوگی،نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کسی بھی تبدیلی کیلئے آئین میں تبدیلی کرنا ہوگی، انضمام کے بعد صوبے میں بھی ترمیم کرنا ہوگی۔انہوں نےکہا ہے کہ ملک میں موسم تو خوشگوار ہے لیکن سیاسی موسم شدید گرم ہے۔
اہم خبریں سے مزید