• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے پہلگام حملے کا دعویٰ کرنے والے گروپ کو دہشت گرد قرار دیدیا

واشنگٹن (اے ایف پی) امریکانے جمعرات کو ایک گمنام گروپ کو دہشت گرد قرار دے دیا جس نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی، اپریل میں ہونے والے اس حملے کے بعد بھارت نے پاکستانی علاقے میں حملے کئے تھے۔امریکیوزیر خارجہ مارکو روبیو نے ʼدی ریزسٹنس فرنٹʼ کو لشکر طیبہ کا "محاذ اور پراکسی" قرار دیا، اس گروپ کواقوام متحدہ کی جانب سے دہشتگرد قرار دیا جاچکا ہے جو پاکستان میں موجود ہے ۔ امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردی کا یہ اسٹیٹس"ٹرمپ انتظامیہ کے ہمارے قومی سلامتی کے مفادات کے تحفظ، دہشت گردی کا مقابلہ کرنےاور پہلگام حملے کے لئے صدر ٹرمپ کے انصاف کے مطالبے کو نافذ کرنے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید