• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر کے شیڈول کی تصدیق کیلئے وائٹ ہاؤس سے رابطہ کیا جاسکتا ہے، امریکی سفارتخانہ

اسلام آباد(فاروق اقدس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کی خبروں نے غیر معمولی توجہ حاصل کر لی ، ذرائع سے حاصل ہونیوالی اطلاعات کے مطابق ستمبر کی جن تاریخوں میں امریکی صدر کے دورہ پاکستان کی جو تفصیلات دی گئی تھیں ان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ برطانوی شہر سکاٹ لینڈ میں اپنی فیملی کے ہمراہ موجود ہونگے۔ اس حوالے سے پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ستمبر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کی گردش کرنیوالی خبروں کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں،دوسری طرف امریکی سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر کےشیڈول کی تصدیق کیلئے وائٹ ہاؤس سے رابطہ کیا جاسکتا ہے،ہمارے پاس کہنے کیلئے کچھ نہیں۔ امریکی صدر کے دورہ پاکستان کے حوالےسے اعتماد رکھنے والے حلقوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکی صدر رواں سال کے دوران پاکستان کے دورے پر لازمی آئینگے اور یہ بھی امکان موجود ہے کہ وہ اپنے مجوزہ دورہ بھارت سے پہلے یا بعد میں مختصر دورے پر پاکستان آئیں۔ دوسری طرف امریکہ کے سفارتی ذرائع تصدیق کر رہے ہیں کہ ستمبر میں ہی ایشیاکے تین بڑے ممالک پاکستان،بھارت اور چین کا دورہ صدر ٹرمپ کے ایجنڈے پر موجود ہے۔
اہم خبریں سے مزید