• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیروزگاری بڑھ گئی، خیبر پختونخوا کے 59 فیصد شہریوں کی رائے

کراچی (نیوزڈیسک) خیبرپختونخوا کے 59فیصد شہریوں کی رائے ہے کہ صوبے میں بیروزگاری بڑھ گئی جبکہ 63فیصدنے خیبرپختونخوا میں کاروبار کو مشکل ،59فیصد نے پنجاب میں آسان کہا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے 59؍ فیصد شہریوں کا کہنا ہےکہ صوبے میں بیروزگاری میں اضافہ ہوا ہے جبکہ 19فیصد کی رائے ہے کہ بیروزگاری میں کمی ہوئی ہے ۔ اس بات کا پتہ گیلپ پاکستان کے سروے سے چلا ، جس میں صوبے سے 3 ہزار افراد نے حصہ لیا۔ سروے میں 67فیصد نے صوبائی حکومت کی جانب سے بیروزگاری میں کمی کےلیے کوئی اقدامات نہ کرنے کا کہا جبکہ 28فیصد نے رائے دی کہ صوبائی حکومت نے بیروزگاری میں کمی کےلیے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید