• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گولان ہائٹس سے لیکر دروز ماؤنٹین تک خطے کو غیر فوجی بنائینگے، اسرائیلی وزیر اعظم

کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے شام کے حوالے سے اپنی حکومت کی واضح پالیسی بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آپ کو بریف کرنا چاہوں گا کہ ہم نے شام میں کیا کیا ہے، اور ہم شام میں کیا کرنے جا رہے ہیں۔ نیتن یاہو نے اپنی شام سے متعلق پالیسی کی وضاحت جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پہلا اصول دمشق کے جنوب میں، گولان ہائٹس سے لے کر دروز ماؤنٹین کے علاقے تک، خطے کو غیر فوجی بنانا ہے، اور دوسرا اصول ہمارے بھائیوں کے بھائیوں، یعنی دروز پہاڑ پر رہنے والے دروزیوں کا تحفظ کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دمشق کی حکومت نے ان دونوں اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید