• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر ٹرمپ کو سوجے ہوئے ٹخنوں سے متعلق رگوں کی بیماری کی تشخیص

کراچی (نیوز ڈیسک) صدر ٹرمپ کو سوجے ہوئے ٹخنوں سے متعلق رگوں کی بیماری کی تشخیص، پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ کا کہنا ہے کہ صدر کی صحت بہترین؛خون کے گہرے لوتھڑے یا شریانوں کی بیماری کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے بتایا ہے کہ ڈاکٹروں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کرانک وینس اِنسفیشینسی (Chronic Venous Insufficiency) کی تشخیص کی ہے، تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کی صحت ’’بہترین‘‘ ہے۔ پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ 79 سالہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حال ہی میں طبی معائنہ کیا گیا، یہ معائنہ ان تصاویر کے سامنے آنے کے بعد کیا گیا جن میں صدر کے ٹخنے سوجے ہوئے اور ہاتھ پر زخم نمایاں تھے۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹخنوں کی سوجن کا تعلق رگوں کی بیماری (venous disease) سے ہے، یہ اس وقت ہوتی ہے جب خراب والوز خون کو ٹانگوں سے واپس دل تک بہانے میں مشکل محسوس کرتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید