• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکپتن، بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا نے ذاتی ملازم کو گولی مار کر زخمی کردیا، مقدمہ درج

پاکپتن( نمائندہ جنگ) سابق خاتون اول بشری بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا نے آبائی علاقہ پیر غنی میں اپنے ذاتی ملازم علی بہادر کوگولی مارکر زخمی کردیا زخمی کوڈسٹرکٹ ہسپتال داخل کرادیاگیاہے تھانہ صدر پولیس نے علی بہادر کے والد کی مدعیت میں ملزم موسیٰ مانیکا کے خلاف اقدام قتل کامقدمہ درج کرلیاہے ۔مدعی مقدمہ منظور احمد کاکہنا ہے کہ وہ اور اس کا بیٹا دونوں موسیٰ مانیکا کے ملازم ہیں علی بہادر نےدوعدد چادریں سائیڈ پر کمرے کے باہر رکھی تھیں تو ملزم نے اسے کہا کہ چادروں کو تم نے ہاتھ کیوں لگایا تو اس نے کہا کہ میں نے چادریں سنبھال کررکھی ہیں جس پرملزم نے غصہ میں آکر جان سے مارنے کی خاطر پسٹل سے سیدھا فائر مار دیا جو بیٹے کے بائیں گھٹنے کے سامنے لگا جو آر پار ہوگیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او جاوید چدھڑ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچے اور زخمی کوہسپتاال منتقل کردیا گیا جبکہ موسی مانیکا کو موقع پرگرفتارکرلیاگیا ادھر زخمی علی بہادر نے جیو نیوز کو بتایا کہ وہ دربار کی چادر لے کرلیٹا ہواتھا جس پر موسیٰ مانیکا نے اسے کہا کہ تم جادو کرتے ہو میرے انکار پراس نے غصہ میں آکر فائرنگ کرکے زخمی کردیا پولیس نے ملزم موسیٰ مانیکا کو اسلحہ سمیت گرفتارکرلیا مزید تفتیش جا ری ہے۔
اہم خبریں سے مزید