• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد بارش، وزیراعلیٰ نے شہریوں کو درپیش مشکلات پر معذرت کرلی

حیدرآباد (جنگ نیوز / بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حیدرآباد میں تیز بارش کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات پر معذرت کرلی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بارش سے متاثرہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور انتظامیہ کو شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ صوبائی وزراءشرجیل انعام میمن‘ جام خان شورو‘ میئر حیدرآباد کاشف شورو‘ کمشنر حیدرآباد بلال میمن اور ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے سول لائنز‘ ٹھنڈی سڑک‘ آٹو بھان روڈ پمپنگ اسٹیشن‘ ریلوے انڈرپاس‘ فتح چوک‘ مکی شاہ روڈ‘ قاضی قیوم روڈ اور قاسم آباد کے نشیبی علاقوں کا معائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ اسٹیشن کے گردونواح اور دیگر نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی فوری نکاسی کو یقینی بنایا جائے اور صفائی کے کاموں میں تیزی لائی جائے۔
اہم خبریں سے مزید