• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریڈ 20 میں ترقی کیلئے لازمی سینئر مینجمنٹ کورس سے 8 نامزدگیاں واپس

اسلام آ باد( رانا غلام قادر ) بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ سرکاری افسران کی گریڈ 20 میں ترقی کیلئے لازمی سینئر مینجمنٹ کورس کے ضمن میں رواں ماہ 14 جولائی سے جاری 38ویں SMC کیلئے نامزد افسران میں سے 8افسران کی نامزدگی واپس لی گئی  ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے ریکٹر، نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی کو ارسال کردہ مراسلے کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے ڈی جی، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی پنجاب منصور احمد کی نامزدگی واپس لی گئی ہے جبکہ پولیس سروس کے ڈی پی او خانیوال اسماعیل الرحمان، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل، ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار اور ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر رحمان کی نامزدگی واپس لی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید